عرفان پٹھان نیکثرت رزق کے متعلق حضرت علی کے قول کیا پوسٹ

تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 جنوری:پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنزیہ تبصرے کرنے والے سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے کثرت رزق سے متعلق حضرت علیؓ کا ایک خوبصورت قول شیئر کیا ہے۔انہوں نے یہ قول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’رزق سخاوت میں پوشیدہ ہے لیکن لوگ اسے محنت میں تلاش کرتے ہیں ‘‘– حضرت علیؓ۔یوں تو سابق فاسٹ بولر کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مخالف طنزیہ تبصروں اور دیگر پوسٹس کے باعث اکثر و بیشتر دونوں ممالک میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن مذکورہ پوسٹ کے بعد انہوں نے صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جب سے میں ٹوئٹر استعمال کررہا ہوں یہ پہلی پوسٹ کام کی نظر آئی ہے جبکہ ایک صارف نے پہلی بار اچھی بات شیئر کرنے پر کھلاڑی کو دلچسپ انداز میں مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ حضرت علیؓ کے اس قول میں انسان کو ایسی نیکی کا درس دیا گیا ہے جو مادی وسائل ناوابستگی سے ابھرتی ہے جس میں اپنے خرچ میں سے باآسانی اور اپنی سہولت کے مطابق کچھ مال دوسروں پر بلاغرض خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس قول میں انسانی رویے کو بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ مال جمع کرنے میں مصروف رہتا ہے جبکہ اسے جمع شدہ مال کو دوسروں میں باٹنا چاہیے۔