مہاراشٹر کارخانہ آتشزدگی میں لاش مدھوبنی پہنچا تدفین عمل میں لائی گئی

تاثیر،۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لدنیا / مدھوبنی ( ارشد انجم )
ایک ساتھ چار مزدوروں کی لاش آخر کار کافی کوششوں کے بعد مہاراشٹر سے مدھوبنی ایمبولینس سے سیدھے مدھوبنی اہل صبح پہنچ گیا جیسے ہی لاش پہنچنے کی اطلاع گاؤں والوں کو ملی چیخ پکار شروع ہو گیا مقامی لوگوں نے آنافانا میں لاش کو لواحقین سے ملانے کے بعد سیدھے  آباءی قبرستان مرزا پور ڈلوکھر اور زمانیہ لیکر پہنچے جہاں قبل سے قبر تیار کیا گیا تھا تدفین عمل میں لائی گئی جنازہ حافظ محمد طفیل نے پڑھایا نماز جنازہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا واقعہ ہے کہ  جب ایک ساتھ اتنے مرحومین کا جنازہ ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو مغفرت عطاء فرمائے آمین ملی جانکاری کے مطابق مدھوبنی ضلع کے جہاں  لدنیا تھانہ حلقہ کے محمد پور مرزاپور ڈلوکھر کے کل تین مرحومین جس میں 1محمد مشتاق ابن محمد ابراہیم عمر 65اپنے پیچھے پانچ لڑکا اور دو لڑکی 2 محمد کوثر عالم ابن محمد ظفیر عمر 25 اپنے پیچھے ایک لڑکا ایک لڑکی 3محمد اقبال ابن احرار عمر بیس سال شادی نہیں ہوئی تھی وہیں چوتھے مرحومین بابوبرہی تھانہ کے زمانیہ کے محمد مرغوب ابن محمد شہاب الدین عمر 30 اپنے پیچھے ایک لڑکا ایک لڑکی چھوڑ کر ہمیشہ ہمیش کے لئے معبود حقیقی سے جا ملے موصولہ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے شنبھاجی نگر ہینڈ گلوف دستانہ کارخانہ میں گزشتہ 31 دسمبر کی رات دو بجے بھیانک آگ لگنے سے 6 لوگوں کی موت ہوگی تھی جس میں مدھوبنی سے چار مزدور شا مل تھے دو پٹنہ ضلع کے مزدور بتایا گیا ہے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ شب مدھوبنی ضلع لواحقین سے ملنے مرزا پور ڈلوکھر اور زمانیہ گیے تھے