تاثیر،۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 3 جنوری: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں سب انسپکٹر رشمی رنجن نے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔ واقعہ پٹنہ کے ائیر پورٹ تھانہ علاقہ کا بتایا جا رہا ہے ، جہاں زخمی پولیس اہلکار کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔ فی الحال ان کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی صبح سب انسپکٹر کے گھر سے اچانک گولی چلنے کی ا?واز ا?ئی، جس کے بعد گھر کے لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ، جہاں واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پرپہنچی ایئرپورٹ پولیس نے زخمی خاتون پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
سب انسپکٹر رشمی رنجن اورنگ آ بادکے دیو کی رہنے والی ہیں ، وہ کچھ دنوں سے بہت پریشان تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاو?ں میں کسی لڑائی جھگڑے کے معاملے میں اس کا نام دے دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں رہ رہی تھی اور آج صبح اچانک اس نے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔
سکریٹریٹ ڈی ایس پی سشیل کمار نے بتایا ہے کہ سب انسپکٹر رشمی رنجن اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی ہے ، جو ا?ئی جی ا?ئی ایم ایس اسپتال کے قریب کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے ڈپریشن میں تھیں۔خاندانی جھگڑے کے کسی مقدمے میں ان کا نام درج کرایا گیا تھا،جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھی۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

