تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کی آر او کم ڈی ڈی سی پرینکا رانی کے لیے اسٹرانگ روم،کاؤنٹنگ ہال اور ای وی ایم کی تقسیم اور وصولی پوائنٹ کا جائزہ لینے کے لیے ضلع اسکول پہنچیں۔انہوں نے اکوائر کیے گئے کمروں کا جائزہ لیا اور اسٹرانگ روم و کاؤنٹنگ ہال کی نشاندہی کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کے انجینئر کو ان کی مرمت اور ضروری تیاری کرنے کی ہدایت دی۔مسز رانی نے کاؤنٹنگ ایجنٹ اور عملہ کے داخلے کے لیے واضح نشانات کے ساتھ بیریکیٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ سیکٹر اور پولس حکام کی بریفنگ اور ای وی ایم کی تقسیم اور ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ای وی ایم جمع کرنے کے لیے وافر تعداد میں کاؤنٹر بنانے کی ہدایات دی۔انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو دیگر ضروری ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال نے بھی بنیادی ضروریات کے بارے میں اپنے تجربات کی بنیاد پر اہم مشورے دئے۔اس موقع پر ٹی او کمار وجے پرتاپ،ڈی پی آر او راجو کمار،ڈی ٹی او شنکر شرن اومی،جونیئر الیکشن آفیسر اخلاق انصاری،پرنسپل سویتا ورما اور ای وی ایم سیل کے اہلکار وغیرہ موجود تھے۔

