بہار کے گیا میں کورونا مریضوں کی تعدادپہنچی 9 ، میانمار کا سیاح ملامثبت

تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 05 جنوری :گیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو نئے کورونا پازیٹیو معاملے سامنے ا?نے کے بعد اس کی کل تعداد 09 تک پہنچ گئی ہے۔گیا میں کال چکر پوجا میں شامل ہونے ا?ئے میانمار کے ایک سیاح سمیت ضلع کی ایک بچی کورونا مثبت ملی ہے۔ کورونا مثبت ہونے کی اطلاع کے بعدمیانمار کا سیاح گیا میں ایک دسمبرکو ا?یا تھا۔ غیر ملکی سیاحوں کی ا?مد کے بعد گیا ائیرپورٹ پر کورونا کے نمونے کی جانچ کی گئی جس کی ا?ر ٹی پی سی ا?ر رپورٹ میں کورونا مثبت پایا گیا۔ گیا میں کورونا کے مریض مسلسل پائے جا رہے ہیں۔
گیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لڑکی کورونا پازیٹیو پائی گئی۔ لڑکی کی عمر صرف 5 سال بتائی جاتی ہے۔ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد لڑکی کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کورونا سے متاثرہ 5 سالہ بچی کا تعلق بارچھٹی بلاک علاقے سے ہے۔
گیا ضلع میں ایکٹو معاملے بڑھ کر نو ہو گئے ہیں۔ حالانکہ کچھ کورونا پازیٹیو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح گیا ضلع میں دسمبر-جنوری کے مہینے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد دوہرے ہندسے میں چلی گئی ہے۔ اس وقت فعال مریضوں کی تعداد نو ہے۔ کورونا کے مریض ملنے کے بعد محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلع میں ایک نیا کورونا مریض سامنے ا?نے کے بعد کئی اقدامات کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بدھ کے روز مظفر پور میں کورونا کے تین نئے مریض سامنے ا?نے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی تھی۔ تینوں مریض ا?ر ٹی پی سی ا?ر ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے۔ ان کے نمونوں کی اے کے ایم سی ایچ میں جانچ کی گئی ہے۔ ان میں ایک 12 سالہ بچہ اور 20 سالہ لڑکی شامل ہے۔ اس طرح مظفر پور میں متاثرہ افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ تینوں مریضوں کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جارہی ہے۔ تین میں سے دو مریضوں کے نمونے صدر اسپتال اور ایک کے ایس کے ایم سی ایچ سے لیے گئے۔ ان میں سے دو کٹرا اور ایک مینا پور بلاک کے رہنے والے ہیں۔ تینوں نزلہ ، کھانسی اور بخار میں مبتلا تھے۔
چین کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں ایک بار پھر کورونا کے پھیلاو? سے پیدا ہونے والے خدشات کے درمیان وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سب سے الرٹ رہنے کی اپیل کی۔