تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 5 جنوری : جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جمعہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی جزوی سماعت ہوئی۔ جسٹس امبوجنتھ کی عدالت نے اس معاملے میں نچلی عدالت کے ریکارڈ ایل سی آر کا مطالبہ کیا ہے۔ نوین جھا کے وکیل ونود ساہو نے اپنا موقف پیش کیا۔
یہ معاملہ سال 2018 کا ہے۔ دہلی میں کانگریس کے اجلاس کے دوران راہل گاندھی نے بی جے پی کے اس وقت کے قومی صدر امت شاہ کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ قاتل صرف بی جے پی میں قومی صدر بن سکتا ہے کانگریس میں نہیں۔ راہل گاندھی کے اس قابل اعتراض تبصرے کے بعد بی جے پی لیڈر نوین جھا نے نچلی عدالت میں عرضی داخل کی اور بعد میں معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔ راہل گاندھی کی جانب سے وکیل پیوش چتریش مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کے خلاف اس وقت جھارکھنڈ میں تین مقدمات چل رہے ہیں۔ ایک، نوین جھا نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اسی معاملے میں ایک اور مقدمہ بی جے پی لیڈر پرتاپ کمار نے چائباسا عدالت میں دائر کیا تھا۔

