صدر جمہوریہ 5ویں میگھالیہ گیمز کا افتتاح کریں گی

تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شیلانگ، 06 جنوری: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 15 سے 20 جنوری تک میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع کے تورا میں منعقد ہونے والے 5ویں میگھالیہ گیمز کا افتتاح کریں گی۔ یہ پہلی بار تورا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے۔ سنگما نے ہفتہ کو صدر کے پروگرام کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی موجودگی سے ریاست کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ اس گیمز میں تین ہزار ایتھلیٹس 22 اقسام کے کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ اس میں پہلی بار خاصی، جینتیا اور گارو قبائل کے روایتی کھیل شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے ان کھیلوں کے لیے 23 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔ اس گیمز کے لیے تقریباً تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔