مدرسہ اسلامیہ جھگروا مدرسہ ترقی کی راہ پر گامزن : پروفیسر محمد زاہد رضاء

تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 6 جنوری:-ریاست بہار کا عظیم شہرت یافتہ ادارہ مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مدرسہ شب وروز تعلیمی اور تعمیری راہ پر گامزن ہے مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ ہذا کے صدر پروفیسر محمد زاہد رضاء نے کی، انہوں نے کہاکہ گذشتہ ماہ شہر کے شہرت یافتہ شخصیت کے مالک انبساط متھلا مائینو ریٹی ڈینٹل کالج کے منیجنگ ڈائیرکٹر نے اپنے والد مرحوم اچاریہ شوکت خلیل کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مدرسہ کے دوسری منزل کے اوپر دارلقرآن کے نام سے ایک وسیع ہال کی تعمیراتی کام شروع کرایاتھا جو تقریبا ایک ماہ کے اندر ہی آج چھت کی دھلائی کا کام مکمل ہوگیا اس موقع پر مدرسہ منتظمہ کمیٹی کے نائب سکریٹری ڈاکٹر رضی اخترنے کہاکہ مدرسہ کا معیار تعلیم اتنی بلند کی طرف گامزن ہے کہ مدرسہ اب کسی کے تعارف کا محتاج نہیں ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی 37 حفاظ کرام کی فراغت عمل میں آئے گی اس موقع پر صدر ہروفیسر محمد زاہد رضاء، نائب سکریٹری ڈاکٹر رضی اختر کے علاعہ مدرسہ کے انچارج سکریٹری مولانا جمیل اختر قاسمی ، مدرسہ کے پرنسپل مولانا قاری نسیم اختر قاسمی، مولانا سرفراز قاسمی ، ماسٹر محمد عمران جے نگر ، قاری منہاج احسن، قاری راشد اشاعتی، قاری صلاح الدین، قاری صبغت اللہ عرفانی، قاری ارشاد اشاعتی، کے علاوہ کئ معاونین مدرسہ خصوصی طور ہر موجود تھے اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل مولانا قاری نسیم اختر قاسمی نے اجتماعی دعاء کا اہتتمام کیاگیا جس میں مدرسہ کے فلاح بہود اور ادارے کی ترقی کیلئے دعا کی گئی دعا میں تمام مدرسہ کے مخلصین اور معاونین کیلئے بھی دعا کی گئی۔