تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 06 جنوری : پورا شمالی ہندوستان ان دنوں سردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ سمیت شمال مغربی ہندوستان میں اگلے دو دنوں تک شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ راجستھان کے سیکر میں ہفتہ کو 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہریانہ اور چندی گڑھ کے مختلف حصوں میں 7-6 جنوری کو انتہائی سرد دن رہنے کا امکان ہے۔ مغربی راجستھان کے مختلف حصوں میں 6 جنوری کو دن کے دوران زیادہ سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جنوری سے مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 9-8 جنوری کو ڑالہ باری کا امکان ہے۔ جنوبی ہندوستان میں کیرالہ اور تمل ناڈو میں شدید بارش کا امکان ہے۔ تمل ناڈو میں اگلے پانچ دن اور کیرالہ میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

