تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 6 جنوری: نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی والے ایسی باتیں کہتے رہتے ہیں۔ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ بہار میں نوجوانوں کو لگاتار روزگار دیا جا رہا ہے۔ بی پی ایس سی مسلسل اساتذہ کی تقرری کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ کنٹریکٹ اساتذہ کو بھی ہماری حکومت سرکاری ملازمین میں تبدیل کر رہی ہے۔ یقیناً بی جے پی کے لوگ جو ترقی ہو رہی ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔ ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ کہتے رہیں۔تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں ترقیاتی کام مسلسل جاری ہیں۔ کہیں کوئی اس پر بات نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے کہتے ہیں کہ ہم وزیر اعلیٰ سے ملنے کیوں جاتے ہیں ، ہم حکومت میں ہیں اور مل کر حکومت چلا رہے ہیں، اس لیے ہم ان سے ملنے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے کیا بحث ہونی چاہیے؟ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہمیں جو بھی کام کرنا ہے، ہم کر رہے ہیں۔نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بدھ 3 جنوری کو مدھوبنی میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ایودھیا میں ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر کے رام کا مندر بنایا جا رہا ہے۔ رام مندر ، مودی جی کی ضرورت ہے۔ اگر رام چاہتے تو کیا اپنا مندر نہ بناتے؟ مودی کو رام جی سے بڑا کہا جا رہا ہے۔ یہ سب فضول باتیں ہیں۔ دل و دماغ میں ایمان ہونا چاہیے۔ نیت صاف ہونی چاہیے۔

