تسلیم الدین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں نیپال کی ٹیم نے کٹیہار کو دو گول سے ہرایا۔

تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حصولِ مقصد اور کامیابی کے لئے عزمِ مصمم اور جد وجہد ضروری ہے:- سمیر گوئل

ارریہ :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) سیمانچل گاندھی تسلیم الدین میموریل چیلنج ٹرافی کے چوتھے میچ میں رنگ کالی درگا سنگھرش یوتھ کلب نیپال کی فٹبال ٹیم نے اسٹار فٹ بال کلب کو دو گول سے ہرا دیا۔ اس میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر سمیر گوئل اور ان کی اہلیہ پرینکا نے شرکت کیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گوئل نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی بھی مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جذبہ اور عزم ہونا چاہیے، کامیابی کے لئے جدوجہد بہت ضروری ہے۔ کل کے میچ میں دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل سے ناظرین اورشائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔  نیپال کی جانب سے دونوں گول سنیل نے کیا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا خطاب دیا گیا۔میچ میں ریفری کے کے فرائض کو  راج کمار، رجنیش اور ابھیشیک کمار نے سر انجام دیا جبکہ کمنٹری کی ذمہداری کوچاند اعظمی نے بحسن وخوبی انجام دیا۔ ماڈرن اسپورٹس کلبوکے صدر ستیندرناتھ شرن، سکریٹری اشتیاق عالم، پی آر او تنزیل احمد جھنّو، ذکی اختر انصاری، ذکی الہدی ، تفسیر احمد چنوں، راشد ہاشمی، کمال حق، ٹوٹو دا، آنند موہن سنہا، راجن  آہان۔  عیان،  اشتیاق، ساگر، تمثیل اور معتصم زبیری کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے تسلیم الدین ٹرافی کا پانچواں میچ کل خبر رقمطراز کرتے وقت تک سیون اسٹار کلب رائے گنج اور آزاد اسپورٹس کلب کھگڑیا کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔