تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) انڈین ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کی ضلعی اکائی روہتاس نے تنظیم کے بانی قومی صدر راجہ چندرونشی (راجہ صاحب) کا یوم پیدائش سہسرام میں واقع پوتر بندھن پیلس کے میٹنگ روم میں منایا ۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں ضلع صدر انجینئر نوین سنہا نے راجہ صاحب کی زندگی کے نصب العین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب کی مقبولیت اس وجہ سے ہے کہ وہ غریبوں اور لاچاروں کے ہمدرد تھے اور ہمیشہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے تھے، حکومتی انتظامیہ کے لوگوں سے انکے حقوق کے بارے میں بات کر معاملات حل کراتے تھے ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر روہتاس ویمنس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سدھیر سنگھ نے انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کو منظم انداز میں اجاگر کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر آنند ترپاٹھی نے انسانی حقوق کو فطری آزادی قرار دیا ۔مہمان خصوصی ریاست۔ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پروین کمار سنہا نے انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے اب تک کئے گئے کاموں کا تذکرہ کیا، جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر ونود سنگھ اجین نے عام لوگوں کو انکے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض سے بھی روشناس کرایا ۔ تنظیم کے اراکین کے علاوہ اس موقع پر موجود اہم لوگوں میں سچیدانند سنگھ ایڈوکیٹ، انوپ کمار ایڈوکیٹ، اجئے کمار ایڈوکیٹ، کامیشور سنگھ ایڈووکیٹ، برجنندن پانڈے ایڈوکیٹ، جیوتی کمار ایڈوکیٹ، سنجے تیواری، بھانو پرتاپ، اشونی سنہا، ڈاکٹر آنند ترپاٹھی، ڈاکٹر امیش کمار، ستیندر پانڈے، راجیش کمار، انیمیش رنجن، جی این لال وغیرہ موجود تھے ۔

