تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 8 جنوری (پریس ریلیز): نالندہ ضلع کے راجگیر بلاک کے میار گاؤں میں روٹری کلب کنکرباغ نے غریب اور بے سہارا لوگوں میں مفت کمبل تقسیم، آنکھوں کی جانچ، ہڈی اور جنرل فیزیشین کے ذریعہ مفت صحت جانچ کا انعقاد کیا گیا،ساتھ میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
جن لوگوں کو آنکھوں کی جانچ کے دوران موتیابند کے آپریشن کی ضرورت پائی گئی ان کا 28 جنوری 2024 کو پٹنہ میں کلب کے زیراہتمام موتیا بند کا آپریشن کیا جائے گا۔ ان تمام سہولیات کے لیے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
نالندہ ضلع میں روٹری کلب کنکر باغ کے زیراہتمام اتوار کو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شنکر ناتھ، صدر روٹیرین روی شیکھر سنگھ، سکریٹری روٹیرین اجیت کمار سنگھ کی طرف سے غریبوں میں کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر روٹری کلب کے مختلف عہدیداران کی جانب سے دور دراز علاقوں کے سینکڑوں غریب خواتین اور مردوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ غریب مرد و خواتین کمبل ملنے کے بعد بہت خوش نظر آئے۔ اس موقع پر روٹیرین روی شیکھر سنگھ نے کہا کہ یہ پروگرام مویار اسٹیٹ کے وارث روٹیرین مویار کی پہل پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کلب کی طرف سے وقتاً فوقتاً ایسے کئی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر بنیادی طور پر صدر روی شیکھر سنگھ، سکریٹری اجیت کمار سنگھ، کنوینر ڈاکٹر شنکر ناتھ، روٹیرین راج کشور سنگھ، ریٹائرڈ ڈی ایس پی وجے کمار یادو، روٹیرین کرن کماری، نرنجن کمار، بلیرام سریواستو اور دیگر لوگ موجود تھے۔

