ڈاکٹر محمد نور اسلام کے ہاتھوں اساتذہ کرام کو قدرتی آفات و انتظامات سے متعلق ٹریننگ اسناد تقسیم
پٹنہ، 08جنوری:( پریس ریلز)ڈاکٹر محمد نور اسلام ،کنٹرولر آف اکزامنیشن، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے اطلاع دی ہے کہ دربھنگہ اور روہتاس اضلاع کے فوکل اساتذہ کے19ویں بیچ کی آفات و انتظامات کی دو روزہ ریفریش ٹریننگ یوتھ ہاسٹل،فریزر روڈ، پٹنہ میں اختتام پذیر ہوا ۔کنٹرولر آف اکزامنیشن نے آفات وانتظامات کی ٹریننگ میں شریک ہونے والے اساتذہ کرام کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ محترم چیئرمین صاحب اور جناب سکریٹری صاحب مشغولیت کی وجہ کر تشریف نہیں لاسکے ان کی عدم موجودگی میں ان کے نمائندہ کے طور پر آپ کے درمیان حاضر ہوا ہوں۔ آپ حضرات کا اس سرد موسم میں ٹریننگ میں شرکت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ لوگ تعلیم و تربیت کے تئیں سرگرم عمل ہیں آپ کے اس حوصلہ کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کو قبل میں بھی اس کی ٹریننگ دی گئی ہے لیکن اس ریفریش ٹریننگ کرانے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ آپ لوگوں میں مزید نکھار پیدا ہو جائے۔ آپ لوگ اس پروگرام کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور اپنے اپنے مدارس میں اس کا عملی نفاذ کریں۔ اس ریفریش ٹریننگ کا سلسلہ ہنوز جاری رہے گا۔اسی دوران کچھ اساتذہ کرام نے اپنے اپنے مسائل سے متعلق سوالات پوچھے جس کا محمد نور اسلام صاحب نے تشفی بخش جواب دیا۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کو بورڈ کے ذریعہ جاری اکیڈمک کلینڈر سے متعلق بھی کچھ غلط فہمیاں تھیں جسے انہوں نے بہت ہی بہترین انداز میں کلینڈر کے ضمن میں پھیلی بدگمانی سے اساتذہ کی ذہنیت کو پاک کیا اور انہیں ہدایت دی کہ آپ لوگ بھی اپنے اپنے ضلع میں لوگوں کو بورڈ کے اکیڈمک کلینڈر سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں کو دورکریں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ جناب سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ اور جناب عبدالسلام انصاری سکریٹری مدرسہ بورڈ نے مشترکہ طور پرتمام ٹریننگ حاصل کرنے والے سند یافتگان کو مبارکباد دی ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اس کا فائدہ مدارس کے طلبا و طالبات تک پہنچائیں۔ڈاکٹر محمد نور اسلام نے اساتذہ کرام کو ٹریننگ کی سند دیکر روانہ کیا۔ جناب رضوان احمد اسٹیٹ ماسٹرٹرینر،جناب جمشید عالم اور محترمہ رضیہ سلطانہ نے اساتذہ کرام کو ٹریننگ دینے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔

