ڈاکٹر عقیل صدیقی اور عنایت اللہ پالوی میڈیکل ایکسلینس ایوارڈ سے سرفراز

تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ8جنوری ( پریس ریلیز) مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ کے کو آرڈینیٹراورپارا میڈیکل اے بی وی کے ڈین معروف فیزیو تھیراپسٹ ڈاکٹر عقیل صدیقی کو میڈیکل ایکسلینس ایوارڈ سے پٹنہ میں سرفراز کیا گیا۔یہ ایوارڈ لیٹس انسپائر بہار کے توسط سے دیا گیا۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی کو اس ایوارڈ سے دربھنگہ کے ایس ایس پی رہ چکے آئی پی ایس وکاس ویبھو کے ہاتھوں سرفراز کیاگیا۔ وہیں مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہکے پرنسپل ڈاکٹر عنایت پالوی کو بھی میڈیکل ایکسیسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عقیل صدیقی فیزیو تھیراپی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کئے جا چکے ہیںاس کے علاوہ متعدد انعامات و اعزازات سے انہیں مختلف شعبے بہتر کاکردگی کے لئے نوازا جا چکا ہے۔