سینی گال کی فٹ بال ٹیم کے کپتانرشتۂ ازدواج سے منسلک

تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن،10جنوریسینی گال کی فٹبال ٹیم کے کپتان سادیو مانے نے اپنی پرانی اور دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں رشتے داروں، دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق 31 سالہ سادیو مانے کی اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ 16 برس کی تھیں اور اب شادی کے وقت ان کی عمر 19 سال ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سادیو مانے نے اسکول کے زمانے میں اپنی اہلیہ کے اخراجات بھی اٹھائے تھے۔وہیں ان کے مداح سوشل میڈیاپر اس نئی جوڑی کو مبارک با د پیش کر رہے ہیں۔