ہوڑہ مسلم ہائی اسکول کا سالانہ اسپورٹس اور تقسیمِ انعامات کامیابی سے ہمکنار

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ ١٨/جنوری (محمد نعیم) ہوڑہ مسلم ہائی اسکول کے زیرِ اہتمام مرکزی ہوڑہ میں واقع سیلن منا اسٹیڈیم میں طالب علموں کے لئے سالانہ اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طالب علموں نے جوش و خروش کے ساتھ سالانہ اسپورٹس کے مختلف مقابلے میں حصہ لیا۔  موقع پر گراونڈ میں موجود بچوں کے والدین کے علاوہ شہر کی سماجی ،تعلیمی، کاروباری ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے بچوں کی اعلیٰ کارکردگی پر بچوں اور ان کے اساتذہ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دریں اثناء اسکول ہذا کے صدر عبدالقیوم انصاری اور ہیڈ ماسٹر شمشاد عالم نے پروگرام میں شامل تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر شامل خصوصی مہمان مغربی بنگال ہیلتھ کمیشن کے سکریٹری ارشد حسن وارثی اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر سوجوئے کمار چکرورتی نے اپنے تقریر کے دوران طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ مہمانوں کے تاثرات کے بعد کامیاب بچوں کو تقسیمِ انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ دیگر اہم شرکاء میں سابق کونسلر عصمت آرا بیگم، انتظامیہ کمیٹی کے رکن محمد شمیم خان، محمد سہراب انصاری، رئیس عالم عرف سنی، اشرف خان منا، جاوید رضا، وسیم رضا، حاجی محمد صلاح الدین اور محمد خالد موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر ہوڑہ مسلم ہائی اسکول کے صدر عبدالقیوم انصاری نے ہدیہ تشکر پیش کیا، جبکہ اسپورٹس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے اساتذہ کرام میں تنویر عظیم، فرازی سلیم، محمد یوسف، فیروز عالم جمیل احمد، محمد شہاب الدین، حمید حسین، خالد محمود، افتخار احمد، عبدالرؤف، شہناز بانو، مسرت جہاں، سلینا انصار، نشاط رشید، شبستان آفرین، رومانہ سیف اور شبانہ خانم کے نام قابلِ ذکر ہیں۔