وزیر اعظم نے بھگوان شری رام کا اڑیہ بھکتی بھجن شیئر کیا

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 جنوری: وزیر اعظم نریندر مودی نے نمیتا اگروال کے ذریعہ گایابھگوان شری رام کا اڑیہ بھکتی بھجن ’’ایودھیا نگری ناچے رامنکو پائی‘‘ کو شیئر کیا ہے جس کی موسیقی سروج رتھ نے ترتیب دی ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ہر حصے میں بھگوان شری رام کے تئیں عقیدت ہے۔ آپ کو ہر زبان میں ان کے لیے وقف کئی بھجن ملیں گے۔ اڑیہ میں ایسی ہی ایک کوشش یہ ہے۔