جو لوگ قصوروار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ میرے خاندان سے ہی کیوں نہ ہوں:تیجسوی

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،18جنوری : پٹنہ میں منگل کی رات بہار حکومت کے ایک اہلکار کو غنڈوں نے بے دردی سے پیٹا۔ اس حملے میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بھتیجے کے بیٹے کو مبینہ طور پر ملزم بنایا گیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا کہ جو لوگ قصوروار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ میرے خاندان سے ہی کیوں نہ ہوں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جب مجھے اس واقعہ کی اطلاع ملی تو میں نے پٹنہ کے سینئر ایس پی سے بات کی اور اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا۔ تیجسوی نے کہا کہ جو لوگ قصوروار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ میرے خاندان سے ہی کیوں نہ ہوں۔ آپ کو بتا دیں کہ منگل کی دیر رات ڈوبھی گیا کے ایگزیکٹیو آفیسر اروند کمار سنگھ پٹنہ کے گولا روڈ سے بورنگ روڈ پر واقع اپنے گھر جا رہے تھے۔ رات تقریباً 9.30 بجے کچھ نشے میں دھت نوجوانوں نے گولا روڈ پر اس کی اسکارپیو کار کو روکا۔ اروند کمار سنگھ کے بھائی وجے سنگھ بھی اسی کار میں سفر کر رہے تھے۔