وزیر اعظم نے سریش واڈیکر کا بھکتی گیت سوشل میڈیا پر شیئر کیا

تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سریش واڈیکر کا بھکتی گیت کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پرایکس پراسے شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اجودھیامیں ہونے والی پران پرتیشٹھا کے تئیں پورا ملک پربھو شری رام کی بھکتی کے ر نگ میں رنگا ہوا ہے ۔ اسی جذبے کو سریش واڈیکر جی اور آریہ آمبیکر جی نے اپنے میٹھے سروں میں گایا ہے‘‘۔