درجنوں ضرورت مندوں کے درمیان یوتھ ایکتا منچ آشاپور نے کمبل تقسیم کیا

تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ (فضا امام)19 جنوری -کڑاکے کی ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے یوتھ ایکتا منچ آشاپور نے درجنوں ضرورت مندوں کے درمیان بلا تفریق گزشتہ 18 جنوری کی شب کمبل تقسیم کیا جس سے اطراف میں خوشی کا ماحول ہے اور ہر سماجی سرکردہ لوگ یوتھ ایکتا منچ کے اس کار خیر کی پذیرائی کر رہے ہیں منچ کے صدر انتخاب عالم خاں نے بتایا کہ ہر سال منچ کے سبھی 55 اراکین آپسی تعاون سے ٹھنڈ کے موسم میں ضرورت مند لوگوں کے درمیان بلا تفریق کمبل تقسیم کرنے کا عمل کرتے ہوئے آ رہے ہیں اس کے علاوہ بھی ضرورت مندوں کی امداد میں پیش پیش رہتے ہیں جس سے علاج معالجہ میں،شادی بیاہ کو انجام دینے میں اور پڑھائی لکھائی کرنے والے معاشی طور پر کمزور فیملی کے بچوں کو ہر ممکن مدد دی جاتی ایسا کرکے منچ کے اراکین خود کو مطمئن ہوتے ہیں بتایا کہ منچ کو اب تک کوئی سرکاری یا غیر سرکاری تعاون حاصل ہے نہ اب تک عام لوگوں سے کوئی تعاون لیا گیا ہے آئندہ بھی منچ اپنے بڑے اور مثالی خدمات انجام دینے کا عزم رکھتا ہے اپنے تاثرات میں کہا کہ نہ دولت سے نہ شہرت سے نہ بنگلہ گاڑی رکھنے سے،جو ملتا ہے سکوں دل کو کسی ضرورت مند کی مدد کرنے سے موقع پر منچ کے نائب صدر آزاد عالم خاں،رکن رحمت خاں،ڈاکٹر اخلاق احمد خاں،محمد شانو خاں، محمد رومی خاں،محمد ہدایت اللہ خاں اور قمر خاں وغیرہ موجود تھے.