بین ڈوارشوئس نے اپنی بی بی ایل کامیابی کا سہرا بھارت دورے کے تجربے کو دیا

تاثیر،۲۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سڈنی، 20 جنوری:سڈنی سکسرز کو بی بی ایل فائنل میں پہنچانے کے لیے کیرئیر کا بہترین (21 رن دیکر 5 وکٹ) اسکور کرنے کے بعد تیز گیند باز بین ڈوارشوئس نے اپنی بہترین فارم کا سہرا آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ بھارت کے خلاف ٹی- 20 میں کھیلنے کو دیا۔
29 سالہ نوجوان نے جمعہ کو گولڈ کوسٹ میں برسبین ہیٹ کے خلاف 39 رن کی کوالیفائنگ فائنل جیت میں سکسرز کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ڈوارشوئس نے دسمبر میں آسٹریلیا کے لیے ہندوستان کے خلاف دو ٹی- 20 میچ کھیلے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بی بی ایل میں واپسی کے بعد سے وہ باقاعدہ وکٹ لینے والے گیندباز رہے ہیں۔
اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے کے بعد ڈوارشوئس نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ دیکھنا واقعی اچھا ہے کہ اس وقت آسٹریلوی نظام میں ماحول کتنا پر سکون ہے۔ یہ کتنا اچھا ہے۔ بھارت جانا،جو ٹی- 20 کرکٹ کے پاور ہاوس ہیں اور اپنے کردار کو واضح کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان تھا۔ بی بی ایل سے کچھ ہفتوں پہلے بھارت میں کچھ اچھے مظاہرے کرنے سے مجھے ٹورنامنٹ کی بھرپور شروعات کرنے کا موقع ملا۔ خوش قسمتی سے میں اس فارم کو جاری رکھنے میں کامیاب رہا ہوں۔ امید ہے کہ یہ فائنل میں بھی جاری رہے گا۔‘‘
ٹورنامنٹ کی ٹیم میں ایک بھی کھلاڑی کا نام نہیں ہونے کے باوجود سکسرز بدھ کو ایس سی جی میں بی بی ایل فائنل کی میزبانی کرے گا۔
اسے منفی طور پر لینے کے بجائے ڈوارشوئس نے کہا کہ یہ اس ثقافت کی عکاسی ہے جو کپتان موئیجیس ہینرکس اور کوچ گریگ شپرڈ نے بنایا تھا۔
ڈوارشوئس نے کہا، ’’ہمارے پاس ٹورنامنٹ کی ٹیم میں ہماری ٹیم کا کوئی کھلاڑی نہیں ہے، لیکن اگر ٹورنامنٹ کی دوسری یا تیسری ٹیم ہوتی تو ہماری زیادہ تر ٹیم وہاں ہوتی۔ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر ہر کوئی قدم اٹھاتا ہے۔ ہم گیم ان اور گیم آوٹ میں صرف ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں رہتے ہیں۔‘‘
یہ سکسرز کا ساتواں بی بی ایل فائنل ہے، اس سے پہلے وہ چھ بی بی ایل فائنل کھیل چکے ہیں اور تین جیتے ہیں۔