جموں و کشمیر سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چئیرمین نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی

تاثیر،۲۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 20 جنوری : جموں و کشمیر سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چئیرمین اجیت سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو سکھ برادری سے متعلق مختلف مسائل بشمول پنجابی زبان کے فروغ اور تاریخی گاؤں سر منجلا، رام نگر، ادھم پور میں گرودوارہ صاحب کی تعمیر نو کے لیے زمین کی الاٹمنٹ سے آگاہ کیا۔ سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت سکھ برادری کے مسائل کو انتہائی حساسیت کے ساتھ حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے چیئرمین جے اینڈ کے سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کو بات چیت کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔