ایودھیا میں کَل رام مندر کے پران پرتشٹھا کیلئے تیاریاں مکمل،سکیورٹی کے زبردست انتظامات

تاثیر،21جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 جنوری :ایودھیا مندر میں بھگوان شری رام کی پران پرتشٹھا تقریب میں اب 48 گھنٹے سے بھی کم وقت بچا ہے۔ ایسے میں پورے ایودھیا میں عقیدت اور جوش و خروش کا جذبہ دیکھا جارہا ہے۔ کَل وزیر اعظم نریندر مودی کے وہاں پہنچنے سے قبل تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ آج پران پرتشٹھا کی تقریب سے پہلے کی رسومات کا آخری دن بھی ہے۔ ملک اور دنیا بھر سے بھگوان رام کے ہزاروں عقیدتمند، اس غیر معمولی تقریب کا حصہ بننے کیلئے رام کی نگری پہنچ رہے ہیں۔ مندر میں بھَجن کیرتن، رامائن اور رام چَرِت مانَس کا مسلسل پاٹھ کیا جارہا ہے۔ بھنڈاروں کا اہتمام جاری ہے اور لوگ سڑکوں پر شری رام کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ایودھیا کی سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کو دیگر راستوں کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔ آسمان میں ڈرونز، سڑکوں اور گلیوں میں ہزاروں سکیورٹی عملے اور سریو دریا میں واٹرپولیسکے دستے تعینات ہیں۔ پران پرتشٹھا تقریب سے پہلے کی جانے والی تمام رسومات مکمل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ پَوِتر ندیوں کے پانی سے رام للا کو اِشنان کرانے کی تقریب بھی آج منعقد ہوگی۔ ساتھ ہی آج دیگر اہم رسومات جیسے شیا راتری جاگرن، اگھور ہوم، آدیواس اور واستو انوشٹھان بھی آج ہوں گے۔ سووچھ ٹرتھ مہم کے حصے کے طور پر گجرات میں اب تک 400 سے زیادہ مندروں کی صفائی ستھرائی کی گئی ہے۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے گجرات پوتریاترادھام وِکاس بورڈ کے سکریٹری آر۔آر راول نے کہا کہ 8 بڑے مندروں سمیت سبھی مندروں کی صفائی ستھرائی کی مہم انجام دی جارہی ہے۔ ان بڑے مندروں میں امباجی، پو گدھاور گاؤں میں واقع مندر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے حصے کے طور پر 10 ہزار 500 کلوگرام سے زیادہ کچرے کو ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ یہ مہم اس ماہ کی 22 تاریخ تک جاری رہے گی۔ راشٹریہ سوئم سیوک سَنگھ، آر ایس ایسکے اَکھِل بھارتیہ پرچار پرمکھ، سنیل امبیکر نے ملک بھر سے لوگوں کو مدعو کرنے کے شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، جناب امبیکر نے کہا کہ یہ شرکت، عقیدے اور روایت کو متحد کرنے والی قوت کا ایک اہم ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پران پرتشٹھا کی اصل پوجا میں معروف افراد، ایس سی / ایس ٹی افراد اور ملک بھر کی ہر برداری کے لوگ شامل ہوں گے۔