ہند-میانما سرحدپر لوگوں کی آزادانہ آمدورفت پر بندش لگائی جائے گی:امت شاہ

تاثیر،21جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 جنوری :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت-میانما سرحد سے لوگوں کی آزادانہ آمد و رفت پر بندش لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر بھارت-بنگلہ دیش سرحد کی طرح باڑ لگائی جائے گی۔ گوہاٹی میں آسام پولیس کمانڈوز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کرتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ بھارت – میانما سرحد پر باڑ لگانے کا کام جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں، ملک میں امن و قانون کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں داخلی سکیورٹی میں کافی بہتری آئی ہے، جبکہ کانگریس کی حکمرانی میں یہ مسائل سے پُر تھی۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ آسام میں تقریباً سبھی شورش پسند گروپوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ دریں اثنامرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک آگہیپروگرام میں چھتیس گڑھ اسمبلی کے نو منتخب ممبروں کی رہنمائی کریں گے جس کا آج رائے پور میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ اسمبلی کے احاطے میں کَل دو روزہ آگہی پروگرام شروع کیا گیا تھا تاکہ چھتیس گڑھ اسمبلی کے نو منتخبہ اسمبلی ارکان کو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے کام کاج اور کارروائیوں کے بارے میں باخبر کیا جاسکے۔ رائے پورے کے اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ آج اسمبلی احاطے میں ہونے والی ایک میٹنگ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے میں کی گئی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔