یوم بہادری کے طور پر منایا گیا سبھاش چندر بوس,وویکانند کی یوم پیدائش

تاثیر،۲۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ‘مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دونگا’ کا نعرہ بلند کرنے والے نیتا جی سبھاش چندر بوس و ‘اٹھو جاگو مقصد کے حصول تک نہ رکنے’ کے بیان کو سمجھنے والے سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کی تقریبات انڈین ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ یونٹ روہتاس اور بال ودیا مندر پریوار کی مشترکہ سرپرستی میں مکمل ہوئی ۔ پروگرام کے افتتاح سے قبل ایسوسی ایشن کے ضلع صدر نوین سنہا، بال ودیا مندر پریوار کے ترجمان ارجن کمار، ماہر تعلیم شیلیندر لال، ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ سنگھ اور پروفیسر راکیش بگھیل نے مشترکہ طور پر شمع افروزی کر کیا اور دونوں کی تصویروں پر پھول چڑھائے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد چیئرمین نوین سنہا نے دونوں عظیم شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے لوگ ان دونوں عظیم انسانوں کو عمروں تک یاد رکھینگے، وویکانند اور سبھاش چندر بوس ہندوستانی ثقافت کے عظیم ہیرو تھے، جرات اور حکمت عملی کے اعتبار سے کافی مقبول ہیں ۔ تنظیم کے صحافی اور استاد ارجن کمار نے کہا کہ سوامی وویکانند اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے نظریات کی تقلید کرتے ہوئے ہم سب کو ان کی سوانح حیات سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔ پروفیسر راکیش بگھیل نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے دوران نیتا جی نے ہندوستان کے اس وقت کے حالات کو دنیا کے کئی ممالک کو سمجھانے اور ان کی حمایت حاصل کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ ماہر تعلیم شیلیندر لال نے کہا کہ ان دونوں باباؤں نے نئے ہندوستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ سنگھ نے ان دونوں عظیم شخصیت کو عوامی ہیرو قرار دیا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین بشمول ایڈوکیٹ سچیدانند سنگھ، انوپ کمار، برجنندن پانڈے، کامیشور سنگھ، جیوتی کمار، ڈاکٹر امیش کمار، بابل، انوراگ سنیل، ابھیشیک، اسنیہا، آزاد، راجہ، وشوکرما، گووندا، رچا، سبھاش اور پیوش موجود تھے ۔ لوگوں نے شرکت کر یوم پیدائش کی تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانہ جن گن من گا کر کیا گیا ۔