تاثیر،۲۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
(نقیب احمد (سارن
نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش رادھیکا پربھاوتی ویمنس کالج بہوارا پٹی کے ہال میں پروفیسر رزاق حسین نے صدارت میں منائی گئی۔ تقریب کا اہتمام سی پی آئی اور کسان سبھا کی بل؛اک اکائی کی جانت سے کیا گیا۔ تقریب کا آغاز نیتا جی کیتصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کر کیا گیا۔ تقریب میں سینکڑوں طلباء، نوجوان مزدوروں اور کسانوں نے شرکت کی اور سبھاش چندر بوس زندہ باد، ہم تیرے خوابوں کو منزل تک لے جائیں گے، ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی ایک دوسرے کے بھائی ہیں کے نعرے بلندکر ماحول کو خوسگوار کر دیا۔ ضلع سکریٹری اور کسان لیڈر رام بابو سنگھ نے سبھاش بابو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی ملک کے سرکردہ آزادی پسند اور سیکولرازم کے پرزور حامی اور خواتین کی آزادی اور استحصال سے پاک معاشرے کے حامی تھے۔ ہمیں ان کی انقلابی زندگی سے متاثر ہونا چاہیے اور ان کے ادھورے خواب کی تعبیر کے لیے سرگرم ہونا چاہیے۔ اس کے مقررین نے نیتا جی کے نظریات اورفکر پر چلنے کی تلقین کی۔ موقع پر نوجوان لیڈر کیشو پاسوان، پروفیسر بھوپیش پرساد، راکیش روشن، پروفیسر نندن کمار، پروفیسر چندا کماری، شتروگھن پرساد سنگھ، آنند کمار، پریم سندر مانجھی، وریندر پرساد، راج دیو شاہ، ڈاکٹر نصرت علی وغیرہ موجود تھے۔

