تاثیر،۲۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ(پریس ریلیز) کام دھینو گروپ کا ایک برانڈ اور اعلیٰ معیار کے پینٹس اور ایملشنز کا ایک سرکردہ پروڈکٹ کرنے والی کمپنی نے اپنے قابل قدر چینل پارٹنروں کے لیے تھائی لینڈ کے ساحلی شہر ہوا ہین کے لیے ایک ناقابل فراموش ترغیبی فیملی سفر کا اہتمام کیا۔ یہ شاندار تقریب جوش و خروش، عیش و عشرت اور ثقافت کی نئی بلندیوں کا وعدہ کرتا ہے، جو اسے زندگی بھر کا یادگار سفر بنے گا۔ اس تقریب کا اہتمام اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چینل پارٹنروںکے اعزاز اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ جشن منانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سابق مس یونیورس سشمیتا سین، بالی ووڈ کی میوزک سنسنی سونا مہاپاترا اور مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین آکاش گپتا نے اپنی شاندار پرفارمنس دے کر منچ پر جلوہ بکھیرا۔ محترمہ سین نے مستحق فاتحین، چینل کے شراکت داروں/ ملازمین کو سونے کی چین اور دیگر انعامات سے نوازا، جب کہ مہاپاترا نے اپنی شاندار لائیو پرفارمنس سے اسٹیج کو روشن کیا۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین آکاش گپتا کی مزاحیہ کامیڈی نے خوشی کے رنگ میں مزید اضافہ کر دیا، اس سفر کو تمام حاضرین کے لیے یادگار بنا دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کام دھینو کلر اینڈ کوٹنگز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سوربھ اگروال نے کہا، “کامدھینو پینٹس میں، ہم اپنے چینل کے شراکت داروں،ملازمین کو ان کی غیر متزلزل لگن اور عزم کے لیے مبارکباد دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ سنیل کمار اگروال، چیئرمین، مسٹر سوربھ اگروال ، منیجنگ ڈائریکٹر اور کمپنی کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مسٹر سچن اگروال، دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ چینل کے شراکت داروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دینے اور ان سے بات چیت کرنے کے لیے تقریب میں شریک ہوئے۔چینل کے شراکت داروں اور ان کے اہل خانہ نے دوستانہ کرکٹ کا لطف اٹھایا۔ ٹورنامنٹ – کامدھینو کرکٹ لیگ – جہاں علاقائی ٹیمیں میدان میں آمنے سامنے ہوئیں۔