تاثیر،۲۴ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنئو،۲۴ جنوری ۲۰۲۴، آج خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سرپرستی میں ہوم سائنس کے شعبے میں موٹے اناج کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے اور طلبہ کے اندر اس کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئےایک فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبے کےطلہ کی جانب سے موٹے اناج سےمختلف جدید اور روایتی پکوان تیار کیے گئے۔اس اہم موقع پر شعبے کی صدر ڈاکٹر تطہیر فاطمہ نے طلبہ کو موٹے اناج کے اندر موجود غذائیت اور اس کی افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹے اناج کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیںاورانھوں نے یہ بھی کہا کہ جو طلبہ اس فوڈ فیسٹیول میں شریک ہوئے ہیں در اصل وہ ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ساتھ ہی انھوں نے اس کا اعادہ بھی کیا کہ مستقبل میں ایسے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ طلبہ اور دوسرے افراد کو موٹے اناج کے استعمال کے سلسلے میں بیدار کیا جاسکےاور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔ اس فوڈ فیسٹیول میں مختلف شعبے کے طلبہ نے نہ صرف شریک ہوئے بلکہ عملی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے اپنے اسٹال بھی لگائے۔ اس پروگرام میںطلبہ کے ساتھ افسر مالیہ جناب ساجد اعظمی، پروفیسر تنویر خدیجہ صدر شعبہ انگریزی اور ڈاکٹر روچیتا سوجائے چودھری، سبجیکٹ انچارج شعبہ صحافت اور ابلاغ عامہ میں شرکت کی اور اس کے علاوہ دیگر اساتذہ نے اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔

