تاثیر،۲۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 جنوری : یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستی پولیس سروس، فائر سروس، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات میں کام کرنے والے 1132 پولیس اہلکاروں کو شجاعت اورخدمت کے تمغوں سے نوازا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
وزارت کے مطابق 277شجاعت کے تمغوں میں سے جموں و کشمیر پولیس کے72 پولیس اہلکار ،مہاراشٹرکے 18 پولیس اہلکار ، چھتیس گڑھ کے 26 پولیس اہلکار، جھارکھنڈ کے 23 پولیس اہلکار ، اڈیشہ کے 15 پولیس اہلکار ، دہلی کے 08 پولیس اہلکار، سی آر پی ایف کے 65 پولیس اہلکار ، ایس ایس بی کے 21 اہلکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ بقیہ اہلکار دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی مسلح پولیس دستوں سے ہیں۔امتیازی خدمات کے لئے صدرجمہوریہ کا تمغہ (پی ایس ایم) 102اہلکاروں کودیا گیا جن میں سے 94 پولیس سروسز، 4 فائر سروسز اور 4 سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سروسز کو دیئے گئے ہیں۔
امتیازی خدمات کے لئے 753تمغے (ایم ایس ایم )فراہم کئے گئے جن میں 667 پولیس سروس، 32 فائر سروس، 27 سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سروس اور 27 اصلاحی خدمات کو دیے گئے ہیں۔

