ٹاپ مینز ڈبلز کھلاڑی بننے پر روہن بوپنا نے کہا – ہندوستانی ٹینس کو اس کی ضرورت تھی

تاثیر،۲۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 25 جنوری : آسٹریلین اوپن 2024 اب تک ایک قابل ذکر ٹورنامنٹ رہا ہے، خاص طور پر ہندوستانی ٹینس شائقین کے لیے کیونکہ ڈبلز اسٹار روہن بوپنا غیر معمولی فارم میں ہیں۔ میتھیو ایبڈن کی شراکت میں 43 سالہ کھلاڑی اپنے طویل کیریئر میں پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔
بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی نے بدھ کو کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی جوڑی میکسیمو گونزالیز اور آندریس مولٹینی کو شکست دے کر اے ٹی پی مردوں کی ڈبلز رینکنگ میں سب سے عمردراز عالمی نمبر 1 بننے کی راہ ہموار کی۔
سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے اسٹوڈیو شو ایکسٹرا آ سرو پر ایک انٹرویو کے دوران جذباتی بوپنا نے کہا، ’’میں آج جہاں ہوں، یہ بالکل حیرت انگیز اور ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے، خاص طور پر 20 سال تک کھیل میں رہنے اور مسلسل اعلیٰ سطح پر پہنچنے کی کوشش کرنے کے بعد۔ ہندوستانی ٹینس کو اس کی ضرورت تھی۔ مجھے امید ہے کہ میرا نمبر 1 مقام تک پہنچنے سے ملک میں کسی کو حوصلہ ملے گا۔ پچھلی دو دہائیوں میں مجھے حمایت ملی ہے، اسے میں پورے ملک کو واپس دینا چاہتا ہوں۔‘‘
اس سے قبل ہندوستان کے نمبر 1 سنگلز اسٹار سمت ناگل بھی متاثر کن کارکردگی پر تھے، جس نے انہیں آسٹریلین اوپن 2024 کے دوسرے راونڈ میں پہنچا دیا، جس سے سنگلز مین ڈرا میں ایک سیڈ کھلاڑی کو شکست دینے کے لیے ملک کے 34 سالہ انتظار کا خاتمہ ہوا۔ اب بوپنا کے مردوں کے ڈبلز میں پہلی بار نمبر 1 مقام پر پہنچ کر تاریخ کو دوبارہ لکھنے کے ساتھ، ہندوستانی ٹینس شائقین کے پاس ٹورنامنٹ کا جشن منانے اور سنجونے کی ایک اور وجہ ہے۔
انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں ہر شائقین کریڈٹ کا حقدار ہے۔ ہندوستانی ٹینس بہت زیادہ کریڈٹ کی مستحق ہے۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں بہت سے باصلاحیت نوجوان ہیں جنہیں واقعی بڑے اسٹیج تک پہنچنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ آج کا دن اس سفر کو شروع کرنے کا ایک بہترین دن ہے اور مجھے امید ہے کہ بہت سے ہندوستانی کھلاڑی ٹینس کی بلند ترین سطح تک پہنچیںگے۔
روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کا مقابلہ آسٹریلین اوپن 2024 کے سیمی فائنل میں راڈ لیور ایرینا میں ڑانگ زیزن اور ٹومس مچاک سے ہوگا۔