انڈیا اتحاد تاریخ بدل دے گا: اکھلیش یادو

تاثیر،۲۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

یوپی میں کانگریس کے ساتھ 11 سیٹوں پر مفاہمت کا کیا دعویٰ

لکھنو،27جنوری : اتر پردیش سے ’انڈیا اتحاد‘ کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ریاست میں کانگریس کے ساتھ 11 سیٹوں پر مفاہمت کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اس قدم کو ایک بہترین شروعات قرار دیتے ہوئے ا?ئندہ انتخابات میں انڈیا اتحاد کی تاریخی کارکردگی سے متعلق پیشین گوئی بھی کی ہے۔اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس کے ساتھ 11 مضبوط سیٹوں سے ہمارے خوشگوار اتحاد کی اچھی شروعات ہو رہی ہے… یہ سلسلہ جیت کے ساتھ مزید ا?گے بڑھے گا۔ ’انڈیا‘ کی ٹیم اور ’پی ڈی اے‘ کی پالیسی تاریخ بدل دے گی۔‘‘ اکھلیش یادو کے اس پوسٹ سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کانگریس کو ا?ئندہ لوک سبھا انتخاب میں اتر پردیش میں 11 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا موقع ملے گا۔ حالانکہ کانگریس کی طرف سے کسی بھی لیڈر کا اس معاملے میں کوئی بیان نہیں ا?یا ہے۔کچھ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری ضرور دی جا رہی ہے کہ 11 سیٹوں سے کانگریس خوش نہیں ہے، لیکن کسی بھی لیڈر کا حوالہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں سبھی کو کانگریس کی طرف سے ا?فیشیل بیان جاری ہونے کا انتظار ہے۔ ایسی بھی غیر مصدقہ خبریں سامنے ا? رہی ہیں کہ 11 سیٹوں پر تو مفاہمت ہو گئی ہے، مزید کچھ سیٹوں پر فی الحال بات چیت جاری ہے۔