تاثیر،۲۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں 28 جنوری:جموں میں دو دن کی تیز دھوپ کے بعد اتوار کو موسم ابر آلود ہے۔ جموں ڈویڑن کے سانبہ، کٹھوعہ، پونچھ اور راجوری اضلاع میں ہلکی دھوپ ہے۔ وادی کشمیر میں گلمرگ، گریز، بنگاس ویلی، زوجیلا پاس، بانڈی پورہ، مغل روڈ سمیت اونچائی والے علاقوں میں اتوار کو تازہ برف باری ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے مذکورہ علاقوں میں 31 جنوری تک سڑکوں کو عارضی طور پر بند کرنے کی ایڈوائزری وارننگ جاری کی ہے۔ادھر اتوار کو ہونے والی برف باری کی وجہ سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا دور ختم ہو گیا ہے۔ کشمیر میں خشک سردی ختم ہوچکی ہے اور مزید برفباری کے قوی امکانات ہیں۔ راجوری پونچھ کے راستے کشمیر کو ملانے والی مغل روڈ برف باری کی وجہ سے اتوار کو تیسرے دِن بھی بند رہی۔

