تاثیر،۲۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
استنبول، 29 جنوری : ترکی کے شہر استنبول میں اتوار کی صبح 11 بج کر 40 منٹ پر ایک بڑے چرچ پر حملے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ ایک اطالوی چرچ ہے۔ ملک کے صدر اردگان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ مقامی اخبار ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ استنبول کے ضلع سریر میں ہوا۔
ڈیلی صباح کے مطابق استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفتیش ایک ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر اور دو سرکاری وکیلوں کو سونپی گئی ہے۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ دو نقاب پوش مسلح افراد نے سانتا ماریا چرچ میں دعا کے دوران فائرنگ کی۔ ملک کے نائب صدر سودیت الماز، وزیر انصاف الماز ٹانک اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر سیلک سمیت دیگر نے چرچ پر حملے کی مذمت کی۔

