انجمن ترقی اردو بہار کے زیراہتمام اردو بیداری کانفرنس و تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا

تاثیر،۲۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 29 جنوری:-انجمن ترقی اردو بہار کی جانب سے دربھنگہ شہر کے اقراء اکیڈمی اسکول کے وسیع ہال میں سماجی خدمات میں نمایاں کام انجام دینے والے شخصیات اور اسکول و کالجز کے طلباء وطالبات کو اعزاز میں میمنٹو ، میڈل ، سند دیکر و چادر پہنا کر نوازا گیا۔اس موقع پر سابق وزیر مملکت محمد علی اشرف فاطمی نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی زبان کو زندہ رکھنا ہے تو اسے اپنانا ہوگا تبھی ہماری ترقی ہوگی اور تنزلی ختم ہوگی۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ اردو کا فروغ تبھی ہو سکتا ہے جب اس کو ہم پیٹ سے جوڑیں گے آج اردو میں میڈیکل، انجینئرنگ ،کمپیوٹر ، بی اے ، بی ایڈ کر کے لوگ روزگار سے جڑ رہے ہیں اس لیے ہمیں اپنے بچوں کو دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے اردو سے بھی آپ ایک اچھے ڈاکٹر، انجینیئر، وکیل، افیسر بن سکتے ہیں جناب فاطمی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آپ اپنے بچوں کو اعلی سے اعلی تعلیم دلائیں ، ہنر سکھائیں اور کاروبار میں لگائیں اگر ان تینوں چیزوں کو اپ اپنا لیتے ہیں تو اپ کی ترقی ممکن ہے اس کے لیے حکومت کے ذریعہ بہت سارے منصوبہ بھی ہیں جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے جناب فاطمی نے یہ بھی کہا کہ آج جو بہار انجمن ترقی اردو کی جانب سے اردو بیداری کانفرنس منعقد کیا گیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کانفرنس میں آئے اور لوگوں کی باتوں کو سن کر چلے گئے بلکہ کانفرنس کے اندر جو باتیں کہی گئی ہے اسے عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے تبھی تو یہ کانفرنس کا مقصد پورا ہوگا وہیں دوسری جانب بہار انجمن ترقی اردو کے سکریٹری و آج کے مہمان خصوصی عبدالقیوم انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اج بہار میں اردو کے لیے جو کام ہو رہا ہے وہ کام ملک کے دوسری ریاستوں میں نہیں دیکھنے کو مل رہا ہے جموں کشمیر کے بعد بہار ہی ایک ایسا ریاست ہے جہاں اردو کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے بہار کے بعد دوسری ریاستوں میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ ملا ہے اج جو بہار میں اردو دوسری زبان ہے اس کا ثمرہ بہار انجمن ترقی اردو کو جاتا ہے کیونکہ انہی کی جدوجہد کی بدولت بہار میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ ملا ہے موصوف نے یہ بھی کہا کہ بہار میں اردو کے فروغ کے لیے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار دل و جان سے لگے ہوئے ہیں ان کے اندر اقلیتیوں کے لیے جو ہمدردی ہے اس سے بیان نہیں کیا جا سکتا ہے موصوف نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی پارٹی میں ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے بلکہ وہ جہاں بھی رہیں اردو کے لیے کام کرتے رہے ہیں اسی لیے اس طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اج بہار میں جہاں اردو اساتذہ کی تقرری اردو مترجمین کی تقرری ہوئی ہے وہ سب کے سامنے ہے ، مزید جن جن شعبوں میں عہدہ خالی ہے وہاں قریب دو لاکھ اردو داں کی بحالی ہونی ہے اس کے لیے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جلد ہی وہ مکمل ہو جائے گا اس لیے ہمیں اپنے بچوں کو اردو پڑھائیں اور اردو زبان میں اچھی تعلیم دیں تاکہ ہمارے بچے اردو پڑھ کے بھی اچھے سے اچھی نوکری حاصل کر روزگار فراہم کر سکیں وہیں کیوٹی اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر فراز فاطمی نے بھی اردو زبان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان بہت ہی میٹھی زبان ہے اس کے بغیر تمام زبانیں ادھوری ہے کیونکہ اردو سے بہت ساری چیزیں سیکھنے کو ملتا ہے اج جس طرح سے اردو کا فروغ ہونا چاہیے وہ نہیں ہو پا رہا ہے اس کے لیے کوئی دوسرا نہیں بلکہ ہم خود ذمہ دار ہیں اور اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم اپنے گھروں سے اردو کی ترقی کے لیے اپنے بچے و بچیوں کو اردو میں تعلیم دیں کیونکہ اگر ہمارے گھر میں اردو زندہ نہیں رہا تو انے والا نسل اردو سے محروم ہو جائے گا اج جو ہماری لائبریری میں کتاب ہے وہ وہیں تک محدود ہو کر رہ جائے گی کسی بھی ملک کی ترقی اس کی زبان سے ہوتی ہے جبکہ دربھنگہ ضلع اقلیتی فلاح کے انچارج آفیسر محمد اسلم علی نے بھی اردو زبان سے متعلق انہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت و حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنے بچوں کو اردو زبان سے محروم نہیں ہونے دیں اگر وہ محروم ہو گیا تو ہماری یہ خوبصورت و میٹھی زبان ختم ہو جائے گی۔
اس لیے اپنے بچے و بچیوں کو اردو میں تعلیم دیں وہیں مہمانوں کا استقبال کرتے دربھنگہ انجمن ترقی اردو کے صدر انجینیئر عمر فاروق رحمانی نے دربھنگہ میں اُردو زبان کے لئے جو کام دربھنگہ میں ہو رہا ہے اس کا بھی تفصیل سے ذکر کیا جبکہ سکریٹری انجمن ترقی اردو دربھنگہ انجینیئر محمد خورشید عالم نے مہمان خصوصی و بہار انجمن ترقی اردو کے سکریٹری کو سپاش نامہ و پھولوں کا گلدستہ دیکر استقبال کیا انجینیئر عمر فاروق رحمانی کی صدارت و ڈاکٹر عالمگیر شبنم کی خوبصورت نظامت میں سابق اے ڈی نیاز احمد ، حافظ محمد ابوشحمہ نے اردو بیداری کانفرنس میں اُردو سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر تمام طلباء وطالبات کو عبدالقیوم انصاری سکریٹری انجمن ترقی اردو بہار ، انجینیئر عمر فاروق رحمانی ، انجینیئر محمد خورشید عالم ، منظر صدیقی ، سرور حسین صدیقی وغیرہ نے بھی سند و میمنٹو دیکر نوازا جبکہ اردو میں خدمات انجام دینے والے محرومین میں مرحوم محمد فاروق اعظم انصاری و مرحوم ڈاکٹر امام اعظم کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔