سندیپ گپتا نے ایس ایس پی گاندربل کا چارج سنبھالا، نکھل بورکر کا تبادلہ سی آئی ڈی میں کیا گیا

تاثیر،۳۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گاندربل، 30جنوری:سندیپ گپتا-آئی پی ایس نے منگل کے روزایس ایس پی گاندربل کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی آمد پر ضلع کے سینئر پولیس افسران نے موجودہ افسر کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر گاندربل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد، موجودہ افسر نے ضلع کے پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور افسران کو گاندربل کے لوگوں کو درپیش مسائل کو کم کرنے کے لیے لگن اور جوش کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کیا۔انہوں نے ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دروازے عام لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں۔غور طلب ہے کہ چند روز پہلے جموں و کشمیر میں محکمہ پولیس میں بھاری پیمانے پر افسران کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے، جس کے دوران گاندربل کے ایس پی نکھل بورکرکا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔