تاثیر،۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
1/02/2024.(سلیگڑی)
نارتھ ایسٹ ویمنز کمیٹی نے آج سلیگڑی میٹی گڑہ علاقے میں ڈانسنگ بار کے مالکان کے خلاف احتجاج کیا۔ ان لوگوں کی مطالبہ یہ تھی کہ سٹی سینٹر سلیگڑی میں جیجی بار کے مالکان روزانہ 8:30 بجے سے لے کر 12:30 بجے تک فحش ڈانس کرواتے ہیں جبکہ سٹی سینٹر مال میں خاندانی اراکین روزانہ خریداری، طلباء اور نوجوانوں کے ساتھ اپنے خاندان کے ساتھ خریداری کرنے جاتے ہیں مگر مال میں فحش ڈانس کا اثر سلیگڑی کے لوگوں پر پڑ رہا ہے جو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس طرح کے فحش ڈانس کے چپیٹ میں خاندانی تعلقات بھی خراب ہو رہے ہیں شہر کے نوجوان اور طلباء فحش ڈانس سے متاثر ہوکر نشے کے چپیٹ میں آ چکے ہیں۔ نارتھ ایسٹ ویمنز کمیٹی کی ڈپٹی چیئرمین سونیا راوت نے کہا ہے کہ سلیگڑی شہر کو نشے کے چپیٹ میں ڈانسنگ بار کے مالکان نے رکھ دیا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت نے بار مالکان کو فحش ڈانس کرنے کا اجازت نہیں دیا ہے پھر بھی نیاں کا پالن نہیں کرتے ہوئے فحش ڈانس کروایا جا رہا ہے جو جانچ کا موضوع ہے۔ اس دوران نارتھ ایسٹ ویمنز کمیٹی نے سلیگڑی کے پولیس کمشنر سلیگڑی سی. سدھاکر سے ملکر اپنی مطالب رکھی ہے۔ نارتھ ایسٹ ویمنز کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر سٹی سینٹر میں جیجی بار کے مالکان پر کارروائی کریں کیونکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کئی مہینوں کا فحش ڈانس جانچ کے دوران پایا جا سکتا ہے۔ کچھ دن پہلے بھی ضلع انتظامیہ کے ذریعے جیجی بار سٹی سینٹر میں چھاپےماری کے دوران باہر کے مالکان کو گرفتار کیا گیا تھا مگر پھر سے فحش ڈانس کا کارروائی شروع ہے دوسرے صوبوں کے لوگ سٹی سینٹر میں آکر نشہ بازی کرتے ہیں جس سے عام لوگ متاثر ہو رہی ہے آنے والے وقت میں نارتھ ایسٹ ویمنز کمیٹی سلیگڑی شہر میں اندولن کرنے کا وچار کر رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت سٹی سینٹر سے فحش ڈانس کرنے والے بار کو بند کریں تاکہ شہر کے نوجوان کو نشے سے بچایا جاے سلیگڑی کو نشہ مکتی سلیگڑی گھوشت کیا جاے۔”