وزیر اعلیٰ نے پٹنہ کے جے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کے کینسر وارڈ کا افتتاح کیا، جدید ترین کینسر مشین کا افتتاح کیا۔

تاثیر،۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 04 فروری 2024:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے پٹنہ کے جے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں فیتہ کاٹ کر کینسر وارڈ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے کینسر کی جدید ترین مشین ‘ویرین ایج ریڈی ایشن مشین’ کا بھی افتتاح کیا۔
کینسر وارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے وارڈ کے مختلف شعبوں مثلا کیتھ لیب، اینڈواسکوپی، فزیو تھراپی وغیرہ کا معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کینسر کی جدید ترین مشین بھی دیکھی اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔ معائنے کے دوران ماہرین نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ہمارا مقصد کینسر کی مکمل نگہداشت ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنا اور کینسر کی فوری تشخیص اور فوری علاج کرنا ہے۔ کینسر کے لیے ‘ویرین ایج ریڈی ایشن مشین’ مشرقی ہندوستان کی پہلی جدید مشین اور ملک کی دوسری مشین ہے جو یہاں کینسر کے علاج کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگی۔
پروگرام میں جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر نریش تریہن، محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب انوپم کمار، وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم  مسٹر شرشت کپل اشوک، پٹنہ کے ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا، جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر روی شنکر سنگھ، ڈاکٹر راجیو رنجن، ڈاکٹر امریندر امر اور دیگر ڈاکٹر موجود تھے۔