مانجھی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، جیتن رام مانجھی کی حمایت میں آئے چراغ پاسوان

تاثیر،۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 5 فروری:ایل جے پی (رام بلاس) کے صدر چراغ پاسوان آج پٹنہ پہنچے ، جہاں پٹنہ ہوائی اڈے پر انہوں نے بہار میں این ڈی اے اتحاد کے درمیان وزارتی عہدہ کے لیے جاری کشمکش پر اپنا ردعمل دیا۔ چرا غ اس معاملے میں مانجھی کے مطالبے کی حمایت میں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حلف لینے سے پہلے مانجھی سے کیا کہا گیا تھا ، لیکن اگر مانجھی ایک اور وزارتی عہدہ مانگ رہے ہیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
چراغ پاسوان نے صاف کہا کہ اگر کوئی مانجھی کو وزیر اعلیٰ بننے کی پیشکش کر رہا ہے تو اس میں غلط کیا ہے۔ مانجھی پہلے بھی ایک بار بہار کے وزیر اعلی بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ان تمام چیزوں کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ یہ پیشکش کون کر رہا ہے، لیکن اگر وہ این ڈی اے کے اندر اپنی کچھ باتیں کہہ رہے ہیں تو یقینا تمام پارٹیوں کو ان کی باتوں پر غور کرنا چاہیے۔ بہار کانگریس کے 16 ایم ایل ایکو حیدرآباد بھیجا گیا ہے ، ایم ایل اے کو وہاں منتقل کردیا گیا ہے۔
اس کو لے کر چراغ پاسوان نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اپنے ایم ایل اے پر بھروسہ نہیں ہے ، اسی لیے ریاستی صدر نے بہار میں فلور ٹیسٹ سے پہلے کانگریس ایم ایل اے کو حیدرآباد بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود دیکھ لیں کہ کانگریس پورے ملک میں کیا کر رہی ہے اور کیا دعوے کر رہی ہے۔ جب ایسا وقت آتا ہے تو وہ اپنے ایم ایل اے پر بھروسہ نہیں کرتے اور انہیں کہیں اور لے جاتے ہیں۔