رامبن میں سبزی۔پھل منڈی میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر

تاثیر،۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 5 فروری : جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں پیر کے روز سبزی اور پھلوں کی منڈی میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔ حکام نے بتایا کہ آگ کی واردات میں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ، پولیس، فائر ٹینڈر اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ مارکیٹ کے ایک کھوکھے سے شروع ہوئی اور اس نے تیزی سے پوری مارکیٹ کو اپنی زد میں لے لیا، جس سے آگ بجھانے کے لیے آپریشن بہت مشکل ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا لیکن دکانداروں کے زیر استعمال ٹین اور لکڑی کے درجنوں شیڈ آگ میں جل کر خاکستر ہو گئے۔