سلطان حسین ادریسی کو دیش رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

تاثیر،۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ(نقیب احمد)
جسٹس فائٹنگ فار دی پیپل کے بانی جنرل سکریٹری اور انڈین ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری سلطان حسین ادریسی کو اس سال کے دیش رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔منگل کو دہلی میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایم پی جگدمبیکا پال،سابق وزیر تعلیم ستیش دویدی،اداکار اور دادا صاحب پفالکے ایوارڈ یافتہ راہل آر بھوچر نے انہیں ایوارڈ پیش کیا۔مسٹر ادریسی کو سماجی خدمت کے میدان میں ان کے بے خوف اور بے باک کام کے لیے خاص طور پر دیش رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں مومنٹو،اسناد اور تمغہ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام میں محمد سلطان حسین ادریسی کے کاموں پر روشنی دالتے ہوئے ان کے خدمات کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا اور قابل تقلید کہا گیا۔وہیں ان کے جدوجہد پر گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں نے انتظامیہ کی طرف سے ان پر سی سی اے لگانے کی مذمت کی اور اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔اپنا ایوارڈ اپنی والدہ،والد،بھائیوں اور کونسلر اہلیہ کے نام وقف کرتے ہوئے ادریسی نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر ادریسی نے کہا کہ گزشتہ 22 سالوں سے سماجی خدمت کے میدان میں جو کام کیا گیا ہے وہ انقلاب اور تحریک کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مظلوموں کی آواز بغیر کسی خوف کے بلند کریں گے۔مسٹر ادریسی کے ایوارڈ ملنے پر دوردرشن اور راجیہ سبھا ٹی وی کی سابق ایڈیٹر اور جاگرن ٹی وی کی پولیٹیکل ایڈیٹر اسمرتی رستوگی،سنسد ٹی وی کی اینکر پریتی سنگھ،بھارت نیوز کے چیف ایڈیٹر موہت نارائن،نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے شہنشاہ عالم،سابق میئر امیدوار منٹو سنگھ،سابق ڈپٹی میئر امرتانجلی سونی،پرویز خان،گڈو خان،ذاکر حسین،راجندر رائے،اودھیش رائے،آلوک رائے،اخلاق ادریسی،دستگیر احمد،اجیت کمار،کامران انصاری،نوشاد انصاری،ہلال فردوسی،جلانی مبین وغیرہ نے مبارکباد دی ہے۔