چین کے وانگ نے مسلسل تیسرا 3 میٹر اسپرنگ بورڈ عالمی خطاب جیتا

تاثیر،۸فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دوحہ، 8 فروری :چین کے وانگ زونگ یوان نے بدھ کی رات یہاں ورلڈ ایکوٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ایونٹ میں مسلسل تیسرا خطاب اپنے نام کیا۔
وانگ نے 538.70 پوائنٹس حاصل کئے اور اپنے آٹھویں عالمی چیمپیئن شپ گولڈ میڈل کا دعویٰ کیا اور دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ میں اپنے پارٹنر لانگ ڈاوای کے ساتھ اپنے 3 میٹر سنکرونائزڈ خطاب کے بعد اپنا دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔بوڈاپیسٹ 2017 اور گوانگجو 2019 میں عالمی چیمپئن، ہم وطن زی سیئی 516.10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ میکسیکو کے اوسمار اولویرا ابارا نے 498.40 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔وانگ نے سنہوا کے حوالے سے بتایا کہ اس بار دوحہ میں، میکسیکن نیوکمر اور ڑی کی واپسی نے مجھ پر کچھ دباو بڑھایا۔ لیکن آخر میں میں نے خود پر توجہ مرکوز رکھی اور ان پر قابو پانے میں کامیاب رہا، جس سے آئندہ اولمپکس کے لیے میرا اعتماد بڑھا ہے۔
وانگ ورلڈ ایکوٹکس چیمپئن شپ میں اب تک کا سب سے کامیاب مرد غوطہ خور بن گئے ہیں، انہوں نے ہم وطن کن کائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے 2007 اور 2015 کے درمیان سات گولڈ میڈل جیتے تھے۔
اس سے قبل خواتین کے 3 میٹر سنکرونائز اسپرنگ بورڈ ایونٹ میں چانگ یانی اور چن ییوین نے بھی 323.43 پوائنٹس کے ساتھ مسلسل تیسرا خطاب جیتا۔
عالمی ایکوٹکس چیمپیئن شپ میں خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ مقابلوں میں چین کا طویل عرصے سے دبدبہ رہا ہے، اس نے فوکواوکا 2001 کے بعد سے سنکرونائزڈ اور انفرادی دونوں میں تمام 25 طلائی تمغے جیتے ہیں۔
آسٹریلیا کی انابیلے اسمتھ اور میڈیسن کینی نے 300.45 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ برطانیہ کی اسکارلیٹ میو جینسین اور یاسمین ہارپر نے 281.70 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔