سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے سدبھاونا بھون میں کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن کی مدد سے کارڈز تنظیم کی جانب سے بلاک سطحی چائیلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی میٹنگ و اُن مکھی کرن پروگرام سنگھواڑہ بلاک پر مکھ پشپا جھا و بی ڈی او امریند پنڈت کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوئی پروگرام کی نظامت سماجی رکن منوہر کمار جھا و چائیلڈ ڈیولپمینٹ پروجیکٹ افیسر گیتا دیوی نے مشترکہ طور پر کی کارڈز تنظیم کے ڈائریکٹر ششی بھوشن پرساد پروگرام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی کارڈز کے ضلع کو آردنیٹر نارائن مجمدار نے کہا کے بچوں کے آئینی حقوق کا تحفظ چائیلڈ میریج فری انڈیا مہم پروگرام میں بچوں کی بنیادی چیز و بچوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہم سبھوں کی زمدری ہے ریسرچ پرسن اظہر حسین انصاری نے کہا کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمارا بنیادی مقصد معاشرے سے کم عمری شادی چائلڈ لیبر چائیلڈ ٹریڈ کو ختم کرنا ہم لوگوں کی اولین ترجیح ہے سماگرا شکشا و وکاس تنظیم کے ضلع کو آرڈینیٹر پپو کمار و بلاک کو آرڈینیٹر راجا کمار سنگھ نے سبھی سے بچپن کی شادی سے پاک معاشرہ کی تعمیر کرنے میں مدد کی اپیل کی پروگرام میں ضلع کو آرڈینیٹر اجے کمار و چائیلڈ لائن کے محمد شو بان نے بچوں کے حقوق پر تفصیلی گفتگو کی ڈی سی پی یو کے رام شنکر جھا نے حکومت کی پرورش منصوبہ اسپانسر شپ منصوبہ کی تفصیل سے جانکاری دی پیرا مل کے دھیرج کمار ن صحت کے متعلق جانکاری دے کر عوام کو حکومت کے منصبوں کا فوائد دلانے کی بات کہی موقع پر مکھیا یونین کے صدر پپو چودھری ، مکھیا یونین کے سرپرست احمد علی تمنے ، مکھیا کمار کشلے ، تُلسی پاسوان، امرت کمار چور سيا ، پنچایت سمیٹی رکن اندر جیت بھگت ، کنہیا مشر ، سمری تھانہ کے اسسٹنٹ داروغہ پنکج کمار رجک ، کماری ارچنا ، سنیل پاسوان، پنچایتی راج آفیسر مدھو کانت پرساد سمیت درجنوں مکھیا پنچایت سمیٹی ممبر سمیت کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے

