منتخب کئے گئے 5ہزاروں طلبا کے ناموں کا اعلان
۔5,500سے زیادہ تعلیمی اداروں کے 58,000 سے زیادہ طلبا نے درخواست دی تھی
یہ بھارت کی سب سے مربوط اور متنوع اعلی تعلیمی سکالر شپس میں ایک سے ہے۔
ممبئی۔9 فروری۔ 2024۔ ریلائنس فاونڈیشن انڈر گریجویٹ سکالر شپ 2023-24 کے نتائج اعلان کردیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں پانچ ہزار طلبا کو سکالر شپ کیلئے منتخب گیا ہے۔ اعلی تعلیمی کے شعبہ میں یہ بھارت کے سب سے بڑی اور مربوط سکالر شپس میں سے ایک ہے۔ سکالر شپ میں طلبا کو 2لاکھ روپے تک کی گرانٹ کے ساتھ ،سابقہ طالب علموں کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کا موقع ملتا ہے۔
بھارت کے 35 پردیشوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 5,500سے زیادہ تعلیمی اداروں کے 58,000 سے زیاہ بچوں نے سکالر شپ کیلئے درخواست دی تھی۔ ان میں سے 5000 طالب علموں کا انتخاب ایک منظم اور جامع سلسلے کے ذریعہ کیا گیا۔ ایپٹی ٹیوڈ ٹسٹ اور 12ویں کلاس میں طلبا کی کارکردگی کو اس کی بنیاد بنائی گئی۔ منتخب طالب علموں میںسے 75% کی سالانہ گھریلو آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے۔
طالب علم اپنی درخواست کا نتیجہ www.reliancefoundation.org سے جان سکتے ہیں۔
ریلائنس فاونڈیشن انڈ ر گریجویٹ سکالر شپ کا مقصد ایسے طلبا کی مدد کرنا ہے جو خود کو اور اپنی کمیونٹی کو اوپر اٹھانے کےساتھ ساتھ ملک کی سماجی۔ اقتصادی ترقی میں تعاون کر سکیں ۔ قابلیت اور وسائل کی دستیابی ( میرٹ کم مینس) کی بنیاد پر طالب علموں کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی بوجھ سے اپنی گریجویشن کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
تعلیم، ایکسی لینس اور اختراع کے اپنے جامع نظریہ کی بنیاد پر، ریلائنس فاونڈیشن یہ یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کررہا ہے کہ’ میرٹ کم مینس‘ طریقے کا استعمال کر گریجویٹ طالب علموں کے ایک مضبوط اور متنوع گروپ کا انتخاب ہو، نوجوانوں کی صلاحیت اجاگر ہو اور ملک نئی بلندیوں کو چھوئے۔ اب تک ریلائنس نے 23,136 سکالر شپس فراہم کی ہیں جن میں 48% لڑکیاں ہیں اور 3,001 دویانگ طالب علم ہیں۔
اس سال کے گروپ میں کامرس، آرٹ، بزنس؍ منیجمنٹ، کمپیوٹر ایپلی کیشن، سائنس، میڈیکل، قانون، تعلیم، مہمان نوازی، آرکیٹکٹ، انجینئرنگ ؍ٹکنالوجی اور دیگر گریجویٹ ڈگریوں سمیت سبھی موضوعات کے طالب علم شامل ہیں۔
ریلائنس 1996 سے قابل طالب علموں کی سکالر شپ فراہم کررہا ہے ۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے دسمبر 2022 میں ریلائنس کے بانی۔ چیئرمین شری دھیرو بھائی امبانی کی 90ویں جینتی پر ریلائنس فاونڈیشن کی فاونڈر اور چیئرپرسن شریمتی نیتا امبانی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے10 سالوں کے دوران 50,000 سکالر شپس فراہم کریں گی۔ سکالر شپ 2023-24 کیلئے 5000 طالب علموں کے نام کا یہ اعلان، بھارت کے مستقبل کی تعمیر کے تئیں ریلائنس کے عزم مصمم کو اجاگر کرتی ہے۔

