گھروں میں چل رہا پٹاخے بنانے کا کام، انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں: کمل ناتھ

تاثیر،۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 9 فروری : ہردہ کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ پٹاخوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائی جاری ہے۔ یہاں اپوزیشن بھی اس معاملے کو لے کر حکومت پر مسلسل جارحانہ ہے۔ ادھر سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔کمل ناتھ نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ’’ہردا کی غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد نیند سے بیدار ہوئی حکومت کی کارروائی میں اندور، بھوپال اور جبلپور سمیت کئی شہروں میں پٹاخوں کے غیر قانونی کاروبارملے ہیں۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ شہروں میں غیر معیاری پٹاخہ فیکٹری اور گوداموں کی وجہ سے مدھیہ پردیش کی ایک بڑی آبادی خطرے میں ہے۔ تاجروں نے گنجان بستیوں میں پٹاخوں کے کئی غیر قانونی گودام بنا رکھے ہیں۔ بعض مقامات پر گھروں میں خفیہ طریقے سے پٹاخے بنانے کا کام بھی جاری ہے۔ اس کے لیے گھروں میں بارود کا غیر قانونی ذخیرہ بھی ہو رہا ہے۔
کمل ناتھ نے مزید کہا کہ پیٹلاود اور ہردا جیسے واقعات اس لیے ہورہے ہیں کیونکہ پٹاخوں کے غیر قانونی گوداموں اور دکانوں کے ا?پریشن پر انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ بڑی تعداد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹریاں بھی حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے چلائی جارہی ہیں۔ میں حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ صرف حادثات کے بعد کارروائی کرنے کے بجائے عام دنوں میں بھی پٹاخوں کے کارخانوں اور بارود کے ذخیرہ کی باقاعدہ چیکنگ کر کے حفاظتی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور اس طرح کی تجارت کو گنجان ا?باد علاقوں سے ہٹا کر محفوظ علاقوں میں شفٹ کرنے کا کام کریں۔