تاثیر،۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 9 فروری: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے روپس پور میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ چولھائی چک میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثے سے مشتعل لوگوں نے ہائیوا ٹرک کو آگ لگا دی۔ ٹرک جلتا رہا۔ عوام کا غصہ دیکھ کر پولیس کے بھی پسینے چھوٹ گئے۔حالانکہ روپس پور تھانہ کی پولیس نے محاذ سنبھالا اور مظاہرہ کر رہے لوگوں کو سڑک سے بھگایا۔ جائے حادثہ پر کئی تھانوں کی پولیس پہنچی تب جا کر پولیس ایکشن لے پائی۔ اس سے قبل مقامی لوگوں کے غصے کو دیکھ کر پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑاتھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہائیوا آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا ہے۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لیکن بروقت آگ پر قابو نہ پاسکا۔ اس حوالے سے پولیس کا بیان ابھی تک نہیں آیا ہے۔ حالانکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا ہے۔
واضح ہو کہ ہائیوا نے ایک نوجوان کو کچل دیا۔ حادثے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ گاو?ں والوں نے ہائیوا ٹرک کو گھیر لیا۔ اس دوران ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ مشتعل لوگوں نے ٹرک کو آگے حوالے کر دیا۔ مظاہرے کے پیش نظر کئی تھانوں کی پولیس کو موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنا پڑا۔

