ٹریفک انتظامات کو لیکر ڈی ایس پی نے سڑک پر تجاوزات کرنے والوں کو دی وارننگ

تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ، 10 فروری: شہر میں ٹریفک جام کے مسئلہ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری کے حکم پر تشکیل دی گئی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز بھاگلپور ڈی ایس پی ٹریفک ا?شیش کمار سنگھ نے خود کمان سنبھالی اور شہر کی کئی سڑکوں کی لوپ لائنوں کا معائنہ کیا۔
اس دوران سڑک کنارے گرنے والی گٹی ، ریت اور اینٹ بھی ضبط کرکے مالک کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈی ایس پی نے باشندگان شہر کو خبردار بھی کیا کہ اگر وہ گھر بنانے کے لیے سڑک کے کنارے کسی قسم کا سامان گرائیں تو اسے فوراً ہٹا دیں۔ بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ ا?پ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بھاگلپور کے شہری علاقے میں ہر وقت ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سڑک کے کنارے غیر قانونی دکانیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کے ساتھ ساتھ مکانات کی تعمیر کے لیے اینٹ، گٹی ، ریت اور سیمنٹ کا رکھنا ہے ، جس کی وجہ سے شہر میں ا?مدورفت میں جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔