عمران خان او رشاہ محمودقریشی کو 9مئی کے واقعات میں ضمانت منظور

تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد،10فروری:تحریک انصاف پارٹی کے رہنما عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو 9مئی کو تشدد مقدمے میںآج ضمانت مل گئی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔بعدازاں عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ عمران خان اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔