تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ،10 فروری :شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ جمعہ 9 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی۔ فلم نے پہلے دن باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔ ایسے میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ویلنٹائن ویک میں ریلیز ہونے والی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم ویک اینڈ پر اچھی کمائی کر سکتی ہے۔فلم نے پہلے دن 6.5 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم کی کہانی یہ ہے کہ شاہد کپور کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے روبوٹ سے عشق ہو جاتا ہیں۔ روبوٹ کا کردار کریتی سینن نے ادا کیا ہے۔ ان کے کردار کا نام سیفرا ہے۔
شاہد کپور کے کردار کا نام آرین اگنی ہوتری ہے اور وہ ایک انجینئر ہیں۔ آرین کو نہ صرف روبوٹ سے پیار ہوجاتا ہے بلکہ اس سے شادی بھی کر لیتا ہے۔ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم تقریباً 50 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ فلم نے پہلے دن اچھی شروعات کی ہے۔ اس لیے ایسا لگتا ہے کہ فلم ویک اینڈ پر اپنے باکس آفس کلیکشن میں اضافہ کرے گی۔ ’تیری باتوں میں ایسا اْلجھا جیا ‘کو امت جوشی اور آرادھنا ساہ کے ذریعہ تحریر کردہ ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایت کاری کی ہے۔ اسے دنیش وجان، جیوتی دیشپانڈے اور لکشمن اتیکر نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں شاہد اور کریتی کے ساتھ ساتھ دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو سوشل میڈیا پر اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ شائقین شاہد اور کریتی کی کیمسٹری کو بھی پسند کر رہے ہیں۔ فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 6.5 ریٹنگ ملی ہے۔

