جاگیردارانہ پالیسی،سرکاری املاک لوٹ،عوامی استحصال کے خلاف بھگت سنگھ چھاتر نوجوان سبھا چلائیگی تحریک

تاثیر،۱۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

     سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 11 فروری 2024 کو بھگت سنگھ چھاتر نوجوان سبھا ضلع کمیٹی روہتاس نے طلبہ نوجوانوں سے موجودہ سرمایہ دارانہ جاگیردارانہ نیم جاگیردارانہ پالیسیوں، ملک میں ہونے والی سرکاری املاک کی لوٹ مار، سرکاری املاک کی نجکاری اور ان کے خلاف عوامی تحریک چلانے کی اپیل کی ہے ۔ عوام کا استحصال کرنے اور ان کا معاشی، سماجی اور ذہنی طور پر گلا گھونٹنے کی پالیسیوں کے خلاف ایک بڑی تحریک چلانے کی کال دی گئی ۔ اجلاس کے مقام تکیہ بجلی آفس کے صحن میں ریاستی کمیٹی کے رکن راہل دوسادھ ساتھ سیکڑوں پارٹی عہدیداران و کارکنان موجود تھے جسمیں صدر سونو دبنگ، محمد عالمگیر، محمد علی، وکاس دھرو، باودھن سپاہی جی آکاش، محمد سرفراز، محمد آصف، محمد شاہد، مہیش رنجن، مصر بابا، محمد سہراب، دیپک کمار اور سینکڑوں کی شرکت خاص تھی، لوگوں کہا کہ اگر حکومت اپنی غلط پالیسیوں کو عوام پر مسلط کرنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تو بھگت سنگھ چھاتر نوجوان سبھا نے ایک انقلابی تحریک کا مطالبہ کیا ہے ۔ ریاستی کمیٹی کے رکن راہل دوسادھ نے کہا کہ روزگار اور تعلیم کے حق کو بنیادی طور پر شامل کرنے کے لئے تحریک چلانی ہے۔ آئین میں رہکر درست کام کرنے کیلئے بھگت سنگھ چھاتر نوجوان سبھا اپنی پوری طاقت استعمال کریگی ۔ بھگت نوجوان سبھا حکمران طبقات کی طرف سے پھیلائے جا رہے سامراجی، سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ کلچر کے مرکب سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے خلاف احتجاج کریگی، کہا کہ تعلیم میں دھاندلی اور طب میں نجی وجوہات کے خلاف ایک بہت بڑی عوامی تحریک چلائی جائیگی ۔ اجلاس میں کامریڈ اشوک بیٹھا نے کہا کہ تعلیم میں فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے غریب گھرانوں کے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں اور سرمایہ داروں کی پالیسیوں کے تحت سازش کر کے غریب گھرانوں کے بچوں کو ان پڑھ رکھنے کے لئے یہ کھیل جان بوجھ کر کھیلا جا رہا ہے، تعلیم کو زعفرانی شکل دیکر اپنے سیاسی مفاد کے لئے ملک کا مستقبل سمجھے جانے والے بچوں کے ذہنوں میں فرقہ پرستی کا جذبہ بیدار کرنے اور کالجوں اور یونیورسٹیوں کے باقاعدہ کام کو متاثر کرنے کے لئے ایسی سازش رچی جا رہی ہے، طلبہ اور نوجوانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان تمام پالیسیوں کے پیش نظر ان کے مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیلنے کا کام کیا جا رہا ہے، ایک بہت بڑی عوامی تحریک پیدا کر کے ان سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور استحصالی طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر طلبہ نوجوانوں کو سمندر میں پھینک دینگے اور موجودہ سرمایہ دارانہ استحصالی، جابرانہ، فاشسٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکینگے اور ایک نیا بھارت بنائینگے ساتھ ہی جمہوری نظام کے قیام کے لئے مستحکم کام کیا جائیگا ۔